ابنا: افغانستان و پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبینز نے کہا ہے کہ کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو التوا میں ڈالے جانے کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے اس سلسلے میں حامد کرزئی کے انکار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انکار کے، کابل کیلئے سیکیورٹی و فوجی لحاظ سے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ جیمز ڈوبینز نے یہ بھی کہا کہ کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ ہونے کا ایک نتیجہ، یہ نکلے گا کہ افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوگا اور اس ملک کو، تجزیہ و تقسیم تک کا خطرہ لاحق ہوجائیگا۔افغانستان کے موجودہ صدر حامد کرزئی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اب وہ چاہیں گے کہ کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر انتخابات میں منتخب ہونے والے ان کے ملک کے آئندہ صدر ہی دستخط کریں۔انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے امن و امان کی بحالی میں کوئی مدد نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ سنہ دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں اپنے بعض فوجی باقی رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ ......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510069
افغانستان و پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبینز نے کہا ہے کہ کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو التوا میں ڈالے جانے کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔